پیر 20 مئی 2024

نواز شریف ، مریم نواز اور صفدر اعوان کی سزا کی اپیلوں پر سماعت 9 جون تک ملتوی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف ، مریم نواز اور صفدر اعوان کی سزا کے خلاف ملزمان اور نیب کی اپیلوں پر سماعت ہوئی ۔ مریم نواز کے وکیل کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی متفرق استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

 دوران سماعت نیب کی جانب سے نواز شریف کی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ میرٹ بند کرکے تو نہیں کہہ سکتے کچھ بھی نہیں ہے ۔ عدالت نے اعظم نذیر تارڑ کو روسٹرم پر بلا کر کیس میں عدالت کی معاونت کا کہا، جس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں کیس کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ آیا ہوں ۔ عدالت نے کہا کہ کیس کی پیروی نہیں کر رہے مگر عدالت کی معاونت کریں ۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر دو تین ہفتے مل جائیں تو اچھا ہے جس پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ کیس میں زیادہ وقت نہ دیا جائے۔

Facebook Comments