پیر 20 مئی 2024

پی ڈی ایم میں واپسی کا کوئی شوق نہیں، زاہد خان

اسلام آباد(دھرتی نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) میں واپسی کا شوق نہیں ہے ، اے این پی اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آرو ائے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنما اے این پی زاہد خان کا کہنا تھا کہ ہماری پی ڈی ایم سے علیحدگی اپنے اصولی موقف کی بنیادپرہوئی ہے اور ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔ پی ڈ ی ایم میں شامل جماعتوں کو اے این پی پر اعتما د نہیں ہے اور ہمیں ان پر اعتماد نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں اپوزیشن الائنس کے متعلق کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ عشائیے میں اسمبلی میں موجود جماعتوں کی کارکردگی پر گفتگو ہوئی۔

Facebook Comments