پیر 20 مئی 2024

کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات، مسئلہ فلسطین پر گفتگو ہوئی ، فواد چودھری

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں اب تک 226 اجلاس ہو چکے ہیں، ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنے والوں کے تین سالوں میں کابینہ کے 23 اجلاس ہوئے تھے ۔

 کابینہ اجلاس کے بعد اسد عمر کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ترکی اور سعودی عرب سے تعلقات میں بہتری آرہی ہے ، مسئلہ فلسطین پر پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا ، مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے پر وزیر اعظم نے وزیر خارجہ وزارت خارجہ کی تعریف کی، رنجشیں کم کرنے کا فائدہ امت مسلمہ کو ہوگا۔ آج کے اجلاس میں افغان ٹرانزٹ معاہدے میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔

 فواد چودھری نے کہا کہ الیکٹرول اصلاحات پر بابر اعوان نے بریفنگ دی ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پی ٹی آئی کی انتخابی اصلاحات کا اہم حصہ ہے، وفاقی کابینہ کو الیکشن کمیشن کے فیس بک پیج پر رپورٹ شائع ہونے پر تشویش ہے ، چیف الیکشن کمشنر کو اس رپورٹ پر وضاحت دینی چاہئے ، انہیں بتانا چاہئے کہ الیکشن کمیشن کے فیس بک پیج کا غلط استعمال کیسے ہوا ۔ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ایجنڈے کا اہم حصہ تھا ، الیکشن کمیشن کو اوور سیز پاکستانیوںکو قومی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں ۔

فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی کابینہ ن پی ٹی وی کے نئے بورڈ کی منظوری دی ہے ، ملک معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے ، وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی ۔

Facebook Comments