پیر 20 مئی 2024

ٹیکنالوجی نے دنیا کو تبدیل کیا اور اب ۔۔۔فواد چوہدری نے پاکستانی نوجوانوں کو بڑا پیغام دے دیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نےکہاہےکہ اب پاکستان کو تبدیل کرنا ہے اور اس میں ہنر لازمی ہے، لوگوں کی سوچ نوکریوں کے بجائے اب کاروبار کی طرف ہے، نوکریوں والی سوچ نیچے اور کاوربار والی سوچ اوپر آرہی ہے، ٹیکنالوجی نے دنیا کو تبدیل کیا اور اب پاکستان کو بھی تبدیل کرے گی۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی کی عمر تیس سال سے کم ہے، موجودہ دور میں ہنر کی اہمیت پہلےسےزیادہ ہوگئی ہے، فیکس ٹیلی گرام کیسٹس کا دور اب چلا گیا، وٹس ایپ رابطے کے حوالے سے بڑی تبدیلی لے آیا۔فواد چوہدری نےکہاکہ اگر علم اور عقل نہیں ہےتو انسان دنیا سے پیچھے رہ جاتا ہے، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو وافر موقع فراہم کر سکتے ہیں، نوجوانوں کو علم دلیل اور منطق پر فیصلہ کرنا چاہیے۔

Facebook Comments