پیر 20 مئی 2024

پنجاب حکومت صوبے میں ہرایک شہری کے تحفظ پر کتنے پیسے خرچ کرے گی ؟ مجوزہ سیکیورٹی بجٹ میں پریشان کن انکشاف

لاہور(دھرتی نیوز) شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا ہے ، پنجاب حکومت پانچ روپے ایک لاہوری کی سیکیورٹی پر خرچ کرے گی۔

  دھرتی نیوز  کے مطابق پنجاب حکومت کے مجوزہ سیکیورٹی بجٹ نے شہریوں کے لٹنے کی قلعی کھول دی۔ لاہور پولیس نے آئندہ مالی سال کے لیے چوبیس ارب روپے کی ڈیمانڈ کی، ایک کروڑ بیس لاکھ کی آبادی کا تناسب نکالیں تو ہر شہری کی سیکیورٹی پر سالانہ دو ہزار اور یومیہ پانچ روپے بنتے ہیں۔لاہور پولیس کے لیے گزشتہ سال کی نسبت بجٹ میں صرف دس فیصد کا اضافہ کرنے کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔ فی کس لاہوری پر یومیہ پانچ روپے سے پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گی۔

 پولیس حکام کے مطابق لاہور پولیس کو ملنے والے بجٹ میں اسی فیصد تنخواہوں کی مد میں استعمال ہو گا جبکہ پانچ فیصد پٹرول پر خرچ ہوں گے جبکہ باقی بجٹ سے پولیس کے دیگر اخراجات کیے جائیں گئے۔

Facebook Comments