اتوار 19 مئی 2024

پیپلزپارٹی رہنما نے شاہد خاقان عباسی پر طنز کے نشتر چلادئیے

لاہور(دھرتی نیوز) پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے شاہد خاقان عباسی پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں ان کی حیثیت ’ تو کون میں خواہ مخواہ‘ والی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ لندن ایون فیلڈ کے حصار سے باہر نکلے گی تو عوام کا سوچے گی۔ سونامی سرکار سے قوم کی جان چھڑانا اپوزیشن کا فرض ہے۔پی پی پی عوام کو مسائل کی دلدل میں اکیلا نہیں چھوڑسکتی، ہم اسمبلیوں کے اندر اور باہر جمہوری جدوجہد کے قائل ہیں۔پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اوئے، توئے کی بجائے عزت و احترام کی سیاست کی ہے۔

Facebook Comments