پیر 20 مئی 2024

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے شیخ رشید احمد کی ملاقات ، کن معاملات پر گفتگو ہوئی ؟ جانئے

کراچی( دھرتی نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سندھ میں جاری سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والے تمام عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Facebook Comments