پیر 20 مئی 2024

ن اور ش لیگ کا بیانیہ آپس میں متصادم ہے ، فردوس عاشق اعوان

لاہور ( دھرتی نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے شاہی خاندان کا اوڑھنا بچھونا اقتدار ہے ، ن اور ش لیگ کا بیانیہ آپس میں متصادم ہے ۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن اور ش لیگ کے درمیان بیانے کی جنگ جاری ہے ، ن اور ش لیگ کا بیانہ آپس میں ہی لڑ رہا ہے ، پی ڈی ایم کو کرچی کرچی کرنے میں مریم نواز نے کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک خاندان کی طرح ہے ، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں ، پی ٹی آئی ارکان وزیر اعظم کی قیادت میں متحد ہیں ۔

Facebook Comments