پیر 20 مئی 2024

فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی چلی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی فیصل آباد میں جاری پریس کانفرنس کے دوران بجلی چلی گئی۔

اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجلی بند کرنے کے پیچھے بھی کوئی ن لیگی بیٹھا ہے، بجلی آن کریں یا آف ، ہم نے کام کرنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئی زرعی پالیسی میں کسان کے حق کو یقینی بنایا ہے، معیشت کی گاڑی پٹڑی پر رواں دواں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ گند پھیلانے والے کبھی صفائی نہیں کرسکتے جبکہ رانا ثناء اللّہ کھلاڑی نہیں اناڑی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنی ٹیم کے لیے آخر تک کھیلتا ہے اور جو ٹیم کے ساتھ مخلص نہ ہو وہ غدار ہوتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایس او پیز ہر پاکستانی شہری پر لاگو ہے، عیدالاضحیٰ پر حالات دیکھتے ہوئے فیصلے کریں گے۔

Facebook Comments