پیر 20 مئی 2024

معیشت تباہ ہو گئی۔عمران صاحب جھوٹ بولتے کچھ تو شرم کریں۔ مریم اورنگزیب

(دھرتی نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور حکومتی ترجمانوں کو 2018 اور 2021 کے اعدادوشمار کا موازنہ جاری کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب ہمت کر کے 2018 اور 2021 کے معاشی اعدادوشمار کا موازنہ جاری کریں اور آئینہ دیکھیں۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نالائق ، جھوٹی اور کرپٹ حکومت نے پہلے معیشت تباہ کی اور اب تباہ شدہ معیشت پہ فخریہ ٹویٹ کرتے ہیں معیشت کی تباہی، بربادی اور اسے زمیں بوس کرنے کے بعد ہر روز جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی ۔

  انہوں نے کہاکہ جھوٹے اعدادوشمار کی جادو گری کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے معاشی اہداف تک آپ پہنچ نہیں پائے، جھوٹ بولتے ہوئے کچھ تو شرم کریں ؟،5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت اور 3 فیصد پر مہنگائی کی شرح والی معیشت کو 3 سال میں آپ نےمنفی 0.4 اور 16 فیصد مہنگائی پر پہنچا دیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پانچ سال میں 10000 ارب قرض لے کر ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے،آپ نے 3 سال میں 15000 ارب تاریخی قرض لے کر ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، یہ ہے آپ کی کارکردگی؟ ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے آخری سال میں ایف بی آر نے 3842 ارب جمع کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا،تین سال میں آپ کو اپنے مقرر کردہ اہداف پر بھی نظر ثانی کرنا پڑی جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا ۔

ترجمان ن لیگ نے کہاکہ رواں برس 4500 ارب کا ہدف پورا ہونہیں سکا، آئندہ سال کے لئے 5.8 کھرب کا ہدف رکھ کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟ ،جھوٹ اور جعلسازی سے آنے والی حکومت جھوٹ اور جعلسازی پر زندہ ہے۔

Facebook Comments