پیر 20 مئی 2024

13 سالہ لڑکی کی 38 سالہ آدمی سے شادی کی کوشش، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پھر کیا ہوا؟

لودھراں (دھرتی نیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں میں پولیس نے 13 سالہ بچی کی 38 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق 10 روز قبل حویلی نصیر خان میں مشتاق نامی شخص نے اپنی 13 سالہ بیٹی کا نکاح 38 سالہ اظہر سے کیا تھا۔ گزشتہ روز رخصتی کی جارہی تھی کہ پولیس کو اطلاع مل گئی جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شادی رکوادی اور دلہن کی والدہ، خالہ اور دو کزنز کو گرفتار کرلیا۔ دولہا اور لڑکی کے والد سمیت دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نکاح خواں، لڑکی کے والد اور دو خواتین سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Facebook Comments