پیر 20 مئی 2024

نیب وہ ادارہ ہے جس نے ناقابل یقین پاکستان کو نقصان پہنچایا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب میں ہمت ہے تو کیمرے لگا کر تفتیش کریں، نیب کو سینکڑوں ارب کے حکومتی کیسز نظر نہیں آتے، نیب وہ ادارہ ہے جس نے ناقابل یقین پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) نے آزاد کشمیر کا الیکشن دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا کہا ہے ، این سی او سی کا الیکشن سے کیا تعلق ہے ، این سی او سی الیکشن میں تاخیر کی بات کر رہا ہے ، کیا یہ آئینی ہے ۔ ازاد کشمیر انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جار ہی ہے ۔ آ زاد کشمیر میں انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں ۔

 سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست اصولوں کی سیاست ہے ، شہباز شریف پارٹی کے ہر فیصلے میں شامل ہیں ، شہباز شریف کی وہی سیاست ہے جو ان کی پارٹی کی سیاست ہے ۔

Facebook Comments