پیر 20 مئی 2024

نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف فیصلہ 9جون کو سنایا جائے گا

اسلام آباد(دھرتی نیوز ) مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد کی ضبطگی اور نیلامی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ نو جون کو سنایا جائے گا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد کی ضبطگی اور نیلامی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ نو جون کو سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کی عدالت کی جانب سے درخواست گزار اسلم عزیز، اشرف ملک اور اقبال برکت کے تین اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا تھا کہ نواز شریف کی شیخوپوہ اور لاہور میں جائیداد پر ان کی ملکیت ہے۔

Facebook Comments