پیر 20 مئی 2024

پنجاب حکومت نے سرکاری نوکری کے خواہشمند معذور افراد کو خوشخبری سنا دی

لاہور(دھرتی نیوز)پنجاب حکومت نے معذور افراد کے لیے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ کردیا۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق اب پنجاب میں 45 سال کی عمر تک کے خصوصی افراد سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈیلی ویجر خصوصی افراد کو مستقل کرنے میں ان کی عمر رکاوٹ تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ فیصلہ خصوصی افرادکے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔

 

Facebook Comments