پیر 20 مئی 2024

رنگ روڈ سکینڈل میں بڑے بڑے شرفا کے نام ہیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

(دھرتی نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے دور حکومت میں ہر ماہ نئے کرپشن سکینڈلز آتے ہیں۔ سابق وزیرا عظم نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی رنگ روڈسکینڈل میں بڑے بڑے شرفاکے نام ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت معیشت سے متعلق غلط بیانی کررہی ہے،پاکستان کی ایکسپورٹ گروتھ ایک فیصد آئی ہے ۔ موجودہ حکومت قرضے لے کر منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومت بجٹ کاڈیٹا نہیں دیتی ہے اگرملک میں ترسیلات زرآتی ہیں تو پھرملکی معاشی حالات خراب کیوںہیں،قرضوں کے بغیر ترقی کی شرح میں اضافہ بتائیں۔

 ان کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنی حکومت کے اختتام پرملک کو بہتر معاشی حالت میں چھوڑا تھااورمسلم لیگ( ن) نے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیاتھا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں 8جماعتیں ہیںہیں اور اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کی اپنی اپنی حکمت عملی ہے،اگرپیپلزپارٹی سمیت 10جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے دیں دیتی تو آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو چکی ہوتی۔

Facebook Comments