پیر 20 مئی 2024

اپوزیشن عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نجانے کیوں خائف ہے ، فردوس عاشق اعوان

لاہور ( دھرتی نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نجانے کیوں خائف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عثمان بزدار نے کہا کہ پرچی شہزادے کو عوامی وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے قائم علی شاہ اور اب مراد علی شاہ کی شکل میں سندھ کی عوام کو دی گئی سوغاتوں بارے سوچنا چاہئے۔وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے جبکہ بےشمار منصوبوں پر کام جاری ہے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ بھر خصوصا پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئےگی۔ دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے۔

Facebook Comments