پیر 20 مئی 2024

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک فوج نے بڑی قربانیاں دیں ، شیخ رشید

پشاور (دھرتی نیوز) ایف سی خیبرپختونخوا کے 29 ریکروٹس کی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میر علی شمالی وزیرستان میں ہوئی ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

  دھرتی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے، وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاس ہونےو الے ریکروس کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کی ۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں قیام امن میں فرنٹیئر کور کا کردار انتہائی اہم ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاکف وج نے بے پناہ قربانیاں دیں ۔

Facebook Comments