پیر 20 مئی 2024

کینیڈا میں مسلمان خاندان کو ٹرک تلے کچلنے کا واقعہ اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان خاندان کو ٹرک تلے کچلنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ مغرب میں اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتاہے ۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کا سن کر افسوس ہوا، دنیا کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔

کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو میں گزشتہ روز دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جس میں مذہبی تعصب میں مبتلا شخص نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے کچل دیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں لاہور سے تعلق رکھنے والا فیزیو تھراپسٹ ، اس کی بیوی ، کمسن بیٹی اور ماں جاں بحق ہوئی جبکہ 9 برس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق حملہ ا کینیڈین شہری ہی تھا جسے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا اور چار افراد کے قتل کا الزام عائد کیا گیا۔

Facebook Comments