پیر 20 مئی 2024

کھانے کوروٹی ،پہننے کوکپڑانہیں،عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانانہیں، بلاول بھٹو

کراچی (دھرتی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت کو بجٹ میں غریب آدمی کے ریلیف کی کوئی فکر نہیں ہے۔ عوام کے پاس کھانے کو روٹی اور پہننے کو کپڑا نہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ قوم نے گھبرانا نہیں ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جن حالات سے ملک کونکالاعمران خان نے پھراسی نہج پرپہنچادیا ہے،ملک میں گندم دستیاب ہے مگرآٹامہنگاہے،گناموجودہے مگرچینی کی قیمتیں قابوسے باہرہیں لیکن ان کا حدف صرف جی ڈی پی کے غلط ہندسے کودرست ثابت کرناہے۔

 پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کے دورمیں 50 فیصدعوام غربت کاشکارتھے جبکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ملک میں ہرپانچواں فردنوکری سے محروم ہوا ہے،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے گھرگھرمعاشی تباہی کی داستانیں رقم ہورہی ہیں۔

Facebook Comments