پیر 20 مئی 2024

حکومت بجلی کیلئے ہمارے مہنگے پلانٹس کیوں چلا رہی ہے، اپنے سستے چلائے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( دھرھتی نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں بجلی ہے نہیں اور ریٹ دگنا کر دیے گئے ہیں ، آج سستے پلاٹس کیوں نہیں چل رہے ، مہنگے پلانٹس کیوں چل رہے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس ڈیزل پر چلائے جا رہے ہیں ، بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 24 ہزار میگاواٹ ہے ، آج 3 ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہے ۔ اگر ن لیگ بجلی نہ بناتی تو ملک میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ، عوام اس وقت بھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں ۔

Facebook Comments