پیر 20 مئی 2024

پنجاب حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(دھرتی نیوز ) پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چائلڈ لیبر کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چائلڈ لیبرکے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر ایک مجرمانہ فعل ہے۔ کم عمر بچوں سے مشقت کروانا انکی صلاحیتوں کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرسرپرستی وزیراعلی عثمان بزدار چائلڈ لیبر جیسی سماجی و معاشرتی ناہمواریوں کی حوصلہ شکنی اور اسکے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ایک اور پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور عوام کو اس متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت بچوں سے جبری مشقت رکوانے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت کام آگے بڑھ رہی ہے۔

Facebook Comments