پیر 20 مئی 2024

بلاول بھٹو نے پونے 4سو ارب سے زائد ٹیکسز کوعوام پر ظلم قرار دے دیا

کراچی ( دھرتی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ میں پونے چار سو ارب سے زائد کے ٹیکسز عوام پر ظلم کے مترادف ہیں۔

  دھرتی نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگا یا ہو،فون کالز اور ایس ایم ایس پر ٹیکس لگا یا گیا اور اگلے ہی دن واپس لے لیا گیا جو کہ حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی رد عمل سے ڈری ہوئی ہے۔

 پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں،عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

Facebook Comments