اتوار 19 مئی 2024

شاہ محمود قریشی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ن لیگ پر بڑا الزام عائد کردیا

ملتان (دھرتی نیوز ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ (ن) ہے، بھارت اب چاہتا ہے کہ کلبھوشن کو کونسلررسائی نہ دی جائے اور پاکستان کودوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے، ہماری حکومت کی جانب سے عالمی عدالت کی سفارشات کومدنظررکھ کرکلبھوشن سے متعلق اقدامات اٹھائے گئے ہیں،امیدہے کہ اپوزیشن ارکان بھارت کی چالوں کوپہچانیں گے۔

ملتا ن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس تنظیم سی آئی اے کے سربراہ کا دورہ پاکستان ہوائی اڈوں کی فراہمی کے حوالے سے نہیں تھا ،پاکستان امریکاکوہوائی اڈ ے فر اہم کررہا ہے اور نہ ایساکوئی ارادہ ہے،سی آئی اے سربراہ کا دورہ پاکستان خفیہ نہیں تھا ،انٹیلی جنس سربراہان دورے کرتے رہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ کوروناسے بچاوکیلئے سعودی حکومت نے حج محدودکرنےکافیصلہ کیا ہے جس کے تحت صرف 60ہزار مقامی لوگوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے، سعودی حکام کی جانب سے عالمی وبا کو سامنے رکھتے ہوئے حج سے متعلق احتیاطی اقدام اٹھا یا گیا ہے اور مختلف ویرینٹس کی وجہ سے غیر ملکیوں کے آنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت انتقام نہیں صاف و شفاف احتساب پریقین رکھتے ہیں اور ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے کے قائل نہیں ہے،احتساب کے عمل سے گزرنے والے کوصفائی کاموقع دیاجائے گا،پنجاب کے ہرضلع میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے باقاعدہ اجلاس ہوں گے اور علاقائی مسائل کو حل کیا جائے گا۔

 شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے وضاحت کردی ہے کہ کوئی منی بجٹ پیش نہیں ہوگا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال بیان دینے سے پہلے بجٹ کامطالعہ کرلیں، احسن اقبال نے بجٹ دستاویزپڑھیں نہ تقریرسنیبس پریس کانفرنس کی اور بیان داغ دیا۔

Facebook Comments