پیر 20 مئی 2024

سندھ کے عوام نے گورنر راج لگانے کی درخواست کی، فواد چودھری کا انکشاف

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سندھ میں وزیر اعلیٰ ڈمی ہے ، عوامی مسائل اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ سندھ کے لوگوں نے گورنر راج لگانے کی درخواست کی ۔

فواد چودھری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرداری خاندان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مفلوج کیا ہے ، یہ کسی ایک بندے کو ربرڈ سٹمپ کے طور پر وزیر اعلیٰ بناتے ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ قوم پرستوں والی سیاست کر رہے ہیں , زرداری فیملی وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنی مرضی سے چلاتی ہے ، کراچی کو پیسہ مل رہا ہے لیکن سندھ کے مسائل حل نہیں ہو رہے تو یہ پیسہ کہاں جا رہا ہے ، ان سے تنگ عوام نے گورنر راج لگانے کی درخواست کی لیکن آئین میں اس کی گنجائش نہیں ہے ۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ بدین اور لاڑکانہ کے نام پر پیسے رکھے جاتے ہیں مگر ان شہروں کا حال سب کے سامنے ہے ، کراچی کا یہ حال ہے کہ لوٹ مار عام ہے ، جس کا دل چاہتا ہے گاڑی لوٹ لیتا ہے ، سندھ کو اس کا حق ملنے کا واحد راستہ آرٹیکل 140 کا نفاذ ہے۔ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 750 ارب روپے ملیں گے ۔

بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی ، صنعتکاروں ، نوجوانوں کو ریلیف دیا گیا ، ن لیگ نے بغیر معلومات کے ہر چیز مسترد کرنا روایت بنا رکھا ہے ، کورونا کے باوجود مہنگائی کی شرح صرف 27 فیصد رہی ۔ مسلمل یگ ن ک رہنماؤں نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کو حقارت سے مسترد کر دیا ، احسن اقبال کہتے ہیں اور سیز پاکستانیوں کو مسائل کا ادراک نہیں ، نواز شریف ، اسحاق اور دیگر بھی اوور سیز ہی ہیں ، یہ ملک لوٹ کر لے گئے ، تمام اشاریے بتا رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا اگلے الیکشن میں مستقبل نہیں، شہباز شریف ، سعد رفیق ، مریم اورنگزیب اور مریم نواز سب کا یہی مستقبل ہے ۔

Facebook Comments