جمعہ 26 اپریل 2024

یاسمین راشد نے شعبہ صحت سے متعلق کئے جانے والے اقدامات کی تفصیل بتادی

لاہور(دھرتی نیوز ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہیلتھ انشورنس ہےجسے آئندہ بجٹ میں بڑھاکر 100 ارب تک کردیاجائے گا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 52 لاکھ خاندانوں کوہیلتھ انشورنس کارڈمہیاکیے جاچکے ہیں جبکہ ماں اور بچے کی شرح اموات میں کمی لانے کیلئے آٹھ ہسپتال بنا ئے جار ہے ہیں۔ ڈیر ہ غازی خان میں کارڈیالوجی ہسپتال بنار ہے ہیں جبکہ پنجاب کے 2200 بنیادی مراکزصحت کوبھی اپ گریڈکیا جارہا ہے۔

 صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کیلئے نئی مشینری بھی خریدی جارہی ہے اور آئندہ مالی سال کے لئے محکمہ صحت کا بجٹ300 ارب سے زائدہوگا۔

Facebook Comments