پیر 20 مئی 2024

جھوٹ پر ملک چلتے ہیں نہ غریب کا پیٹ بھرتا ہے ، شاہد خاقان عباسی

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ 22-2021 کی بنیاد جھوٹ پر رکھی گئی اور جھوٹ سے ملک چلتا ہے نہ ہی غریب کا پیٹ بھرتا ہے ، ان کی حکومت میں دو کروڑ عوام خط غربت کی لکیر سے نیچے آگئے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ صرف نمبروں کی ہیر پھیر تھی ، یہ نمبروں کی ہیر پھیر سے عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں لیکن یہ صرف خود کو دھوکہ دے رہے ہیں ، وزیر تجارت آکر بتائیں کہ 2018 میں برآمدات کتنی تھیں اور اب کتنی ہیں۔حکومت ایک سال میں آمدن 24 فیصد بڑھانے کا دعویٰ کر رہی ہے ، جو تین سال میں 20 فیصد اضافہ نہ کر سکے وہ اب 24 فیصد کیسے کریں گے ؟۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج 4 وزیر خزانہ بدلنے کے بعد بھی جی ڈی پی 296 ارب روپے ہے ، ہمیں بتایا جات اہے کہ تجارتی خسارہ کم ہو گیا ہے تو بتائیں کتنا کم ہوا ہے ، بجٹ میں بتایا گیا کہ پرائیویٹائزیشن سے 5200 ارب روپے کے پروسیڈز حاصل ہوں گے ، اثاثے فروخت کر کے آمدن نہیں حاصل کی جا سکتی ،آج عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں بجٹ میں دکھائیں کہ قیمتیں کم کرنے کا کوئی فارمولہ ہے ۔

Facebook Comments