ھفتہ 27 اپریل 2024

گند م کی خریداری کس تاریخ کو بند کی جائے گی، محکمہ خوراک نے اہم اعلان کردیا

لاہور(دھرتی نیوز) محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے 15جون سے گندم کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے محکمے کو ہدایات جاری کردیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ 35لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کا ہدف بروقت حاصل کر لیا گیا ہے،رواں برس کسانوں کو گندم کا بہترین معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔

علیم خان نے کہا کہ آئند برس کسانوں کو اور بہتر سہولیات دیں گے اور گندم کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کریں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ خوراک پنجاب گندم خریداری کی مد میں 170 ارب روپے کاشتکاروں کو ادا کر چکا ہے ، لاہور ڈویژن میں تین لاکھ 42 ہزار 210میٹرک ٹن، بہاولپور ڈویژن میں چھ لاکھ 65 ہزار 643 میٹرک ٹن ، راولپنڈی میں سات ہزار 872 میٹرک ٹن ، گوجرانوالہ سے چار لاکھ 45 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔

 رپورٹس کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں چار لاکھ 97 ہزار،سرگودھا ڈویژن سے تین لاکھ دوہزار 204 ، ملتان ڈویژن میں پانچ لاکھ 52 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی۔

Facebook Comments