پیر 20 مئی 2024

بلاول بھٹو نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے بڑ ی پیشگوئی کردی

کراچی (دھرتی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کاایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے ملازمین نے بجٹ تیار کرکے عمران خا ن کو دیا اورحکومت کی جانب سےبجٹ پر غور کئے بغیر جوں کا توں پیش کردیا گیاہے۔سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بلاواسطہ ٹیکس کے بجائے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے اورعام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگادیا گیا ہے،پٹرول کی قیمت میں اضافے کو ہم ناکام بنائیں گے۔

Facebook Comments