پیر 20 مئی 2024

شادی کی تیاریوں میں مصروف لڑکی کو ڈاکوﺅں نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، جہیز کا سامان لے گئے اور ۔۔ افسوسناک خبر

بہاولنگر (دھرتی نیوز)بہاولنگر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوو¿ں نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چک ڈھاباں میں پیش آیا جہاں 8 ڈاکوو¿ں نے گھر میں گھس کر گھر والوں کو کمرے میں بند کیا اور لوٹ مار شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈکیتی دو ڈاکوو¿ں نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ متاثرہ لڑکی کی کچھ دن بعد شادی ہونے والی تھی۔پولیس کے مطابق ڈاکو تین بھینسیں، نقدی، زیور اور لڑکی کے جہیز کا سامان ٹرک میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ظفر بزدار کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے لیے لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook Comments