پیر 20 مئی 2024

افغان مسئلہ ہے کیا اور کیسے حل ہو گا، شاہ محمود قریشی نےبتا دیا

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مسئلے کی نوعیت اور حل سے متعلق بتادیا ، ساتھ ہی واضح کر دیا کہ جنگ اور مفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی سے بھی امن قائم نہیں کر سکتے، افغانستان کا مسئلہ سیاسی نوعیت کا ہے جو صرف مذاکرات سے ہی حل ہو سکتاہے ۔ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ دوست ممالک سے تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے کردار ادا کرتی ہے ، شوریٰ علما کے اجلاس میں دہشتگردی کی مذمت کی گئی ، نیشنل سکیورٹی افغانستان کے بیان نے مایوس کیا ، ایسے بیان امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کر سکتے ہیں ، دنیا پاکستان کو افغانستان میں قیام امن کے معاون کے طر پر دیکھتی ہے ۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ کہا ہے امن کا راستہ صرف مذاکرات سے ممکن ہے ۔

Facebook Comments