اتوار 19 مئی 2024

حیدرآباد کے شادی ہال میں تقریب کے دوران ویٹر کو قتل کر دیا گیا ، لیکن وجہ کیا تھی ؟ انتہائی حیران کن انکشاف

حیدرآباد (دھرتی نیوز ) بلدیہ تھانے کی حدود میں واقع شادی ہال میں تقریب کے دوران صاف پلیٹ نہ دینے کے معاملے پر ویٹر کو قتل کر دیا گیا جس کا مقدمہ مقتول ٹھارو شورو کے کزن کی مدعیت میں درج کر لیا گیاہے ۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقدمے میں شاہ محمدشاہ‘ شیزان علی شاہ‘ فرمان علی شاہ اوررضوان علی شاہ کو نامز د کیا گیاہے ، شوکت علی شورو کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ میں کہاگیاہے کہ وہ اپنے کزن ٹھارو شاہ ودیگر کے ساتھ انک سٹی شادی لان ڈیپلائی میمن سوسائٹی میں ویٹر ہیں ‘ شادی ہال شاہ محمدشاہ والوں نے بک کرایاتھا‘ مہمانوں کو کھانا کھلانے کے بعد سامان سمٹ کر ہم واپس جارہے تھے کہ شاہ محمدشاہ‘ شیزان شاہ‘ فرمان شاہ اور رضوان شاہ نے اس دوران بچے ہوئے مہمانوں کے لئے کھانا باہر کار میں منگوایا جس پر انہیں بتایا کہ ان کا ڈیوٹی ٹائم ختم ہوگیا ہے وہ گھرجارہے ہیں جس پر شاہ محمدشاہ طیش میں آگیا اور ٹھارو شاہ کو مارنا شروع کردیا۔

 سومار اور ستار نے جو ٹھارو شورو کے ساتھ تھے بتایا کہ میں نے روکنے کی کوشش کی تو شیزان شاہ نے پستول نکال لیا اس دوران تینوں ملزمان ٹھارو شورو کو مارتے رہے۔ اس دوران ٹھارو شورو بے ہوش ہوگیا جس پر چاروں وہاں سے چلے گئے بعد میں بے ہوش ٹھارو شورو کو شادی ہال کی گاڑی میں ڈال کر سول سپتال لائے تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ فوت ہوچکا ہے ‘پوسٹمارٹم کے بعد لاش تدفین کے لیے لے گئے تھے تدفین کے بعد ایف آئی آر درج کرانے آئے ہیں۔

Facebook Comments