پیر 20 مئی 2024

قومی اسمبلی اجلاس میں لڑائی جھگڑا کیوں شروع ہوا؟ فواد چوہدری نے وجہ بتادی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ کے نعروں کے بعد جھگڑا شروع ہوا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے رکن نے تمام پارلیمانی اقدار کو بالائے پشت ڈال کر گالیاں دیں۔ علی گوہر بلوچ کے نعروں کے بعد ہمارے نوجوان ایم این اے بھی جذباتی ہوگئے۔ جذباتی ہونے پر ایک دوسرے پر بجٹ کی کتابیں پھینکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بجٹ پر تقریر کے دوران گزشتہ روز کی طرح ایک بار پھر ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی ۔حکومت اور اپوزیشن آپس میں الجھ گئے، گالم گلوچ ہوئی اور دوسرے پر بجٹ دستاویز بھی اچھالی گئی۔اجلاس کےد وران کئی بار ایوان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بے بس ہوگئے، انہیں اجلاس ملتوی بھی کرنا پڑا۔

Facebook Comments