پیر 20 مئی 2024

نواز شریف کی جائیداد نیلامی سے متعلق کیس کا فیصلہ 30جون تک موخر

لاہور(دھرتی نیوز)احتساب عدالت نے سابق وزیرا عظم نواز شریف کی جائیدادضبطگی اور نیلامی سے متعلق کیس کا فیصلہ 30جون تک موخر کردیا۔

دھرتی  نیوز کے مطابق لاہو ر احتساب عدالت میں نواز شریف کی جائیدادضبطگی اور نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ا حتساب عدالت کے جج اصغر علی نے مریم نواز اور دیگر دعویداروں کے اعتراضات کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اسی نوعیت کی 3 درخواستوں پرفیصلہ سناچکی ہے اور احتساب عدالت کافیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ سے کیسزکافیصلہ آنے تک سماعت آگے نہیںبڑھائی جائے۔

 عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کی استدعامنظور کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ 30جون تک موخر کردیا۔

Facebook Comments