پیر 20 مئی 2024

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا حکم کس نے اور کب دیا ؟؟؟ مریم اورنگزیب کا اہم انکشاف

لاہور(دھرتی نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہونے والی بدنظمی کے حوالے سے کہا ہے کہ کل پارلیمان میں جو اہوا بہت افسوسناک ہے،وزیرا عظم عمرا ن خان نے کابینہ اجلاس میں وزرا کو اپوزیشن پر حملے اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر روکنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی ترجمان مریم اورنگز یب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آٹا،چینی،براڈشیٹ اوررنگ روڈمیں ڈاکاڈالااور خود ہی بعدمیں شورمچاکرانکوائری کاحکم جاری کردیا۔ قومی اسمبلی کی اجلاس کے دوران وزراحملہ کرنے اورشہبازشریف کی تقریرروکنے کیلئے آئے تھے۔حکومت نے قائدحزب اختلاف اور اپوزیشن پر بلکہ پارلیمنٹ پہ حملہ کیا ہے ۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان نے بے بس ہو کر گالی دی کیونکہ شہباز شریف صاحب کی تقریر نہیں رک سکی،جب عمران صاحب کے حکم کی تعمیل نہیں ہو رہی تھی اور شہباز شریف صاحب کی تقریر جاری رہی تو تقریر روکنے کے کئے شہباز شریف صاحب پہ بجٹ کی کتاب پھینکی گئی۔

Facebook Comments