پیر 20 مئی 2024

شہباز شریف نے کہاں دستخط کرنے سے انکار کیا جس کے بعد ایوان کا ماحول خراب ہوگیا ، فواد چودھری نے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) وفاقیو زیر فواد چودھری نے انکشاف کیا کہ دو روز قبل قومی اسمبلی کے ایوان میں تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی کی وجہ شہباز شریف کا ایک پیپر پر دستخط سے انکار کرنا تھا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ اپوزیشن کو ایک کوڈ آف کنڈکٹ دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا ایک تقریر اپوزیشن کی طرف سے ہوگی اور پھر ایک تقریر حکومت کی طرف سے ہوگی ۔

فواد چودھری کے مطابق شہباز شریف نے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط سے انکار کر دیا جس کے بعد اسمبلی کا حال خراب ہوتا ہے ۔

علامہ طاہر اشرفی کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا اور الزامات ، پاکستان علماء کونسل نے بڑا قدم اٹھا لیا
واضح رہے کہ اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے لغویات سمیت ناشائستہ زبان استعمال کی گئی تھی جس کے بعد بات بڑھتی بڑھتی ہاتھا پائی اور پھر تشدد تک پہنچ گئی ۔فریقین نے بجٹ کی کاپیوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا اور ایک بجٹ کی کاپی لگنے سے حکومتی بینچز کی ملیکہ بخاری کی آنکھ متاثر ہوئی ۔

سپیکر اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی میں ملوث 7 ارکان اسمبلی کے تاحکم ثانی داخلے پر پابندی عائد کی تھی ۔ ادھر شیخ روحیل اصغر نے گالیوں کوپنجاب کو کلچر قرار دیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

Facebook Comments