پیر 20 مئی 2024

ملتان پولیس نے دلہن سے شادی کی رات اجتماعی زیادتی کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

ملتان(دھرتی نیوز) پولیس نے دلہن سے زیادتی کے کیس کے ایک ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ شجاع آباد میں پولیس مقابلے کے دوران دلہن سے اجتماعی زیادتی کے کیس کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دلہن سے زیادتی کیس کے 2ملزمان پہلے ہی مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن سے شادی کی رات اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود کا کہنا تھا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ واقعہ ذاتی نوعیت کا ہے کیوں کہ اجتماعی زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

Facebook Comments