پیر 20 مئی 2024

نواز شریف کی جائیدادیں نیلامی کے فیصلے کیخلاف درخواستیں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی جائیدادیں نیلامی کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیوکرٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

واضح رہے گزشتہ روز حتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرا عظم نواز شریف کی جائیدادضبطگی اور نیلامی سے متعلق کیس کا فیصلہ 30جون تک موخر کیا ہے ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں نواز شریف کی جائیدادضبطگی اور نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے مریم نواز اور دیگر دعویداروں کے اعتراضات کی درخواستوں پر سماعت کی۔

 درخواست گزاروں کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اسی نوعیت کی 3 درخواستوں پرفیصلہ سناچکی ہے اور احتساب عدالت کافیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔ وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ سے کیسزکافیصلہ آنے تک سماعت آگے نہیں بڑھائی جائے۔

گزشتہ ماہ شیخو پورہ میں نواز شریف کی 88 کینال چار مرلے اراضی کی نیلام کی گئی تھی ، چودھری محمد بوٹا نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کی بولی لگائی ۔نیلامی کے عمل کے دوران زمین کے 6 دعویدار بھی سامنے آئے ، دعویداروں نے خود کو زمین کا وراثتی مالک ظاہر کیا۔

Facebook Comments