جمعرات 09 مئی 2024

جب اقتدار سنبھالا تو زر مبادلہ کے ذخائر صرف دو ہفتوں کے رہ گئے تھے : اسد عمر

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے آخری سال میں زرمبادلہ کے ذخائرتیزی سے کم ہو رہے تھے،جب اقتدار سنبھالا تو زرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ہفتوں کے رہ گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل فیصلے کیے اور ہم نے ن لیگ کی تباہی کی داستانوں کو ٹھیک بھی کیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہے ہیں، کاش! وہ ایک ایسا ہسپتال بنا لیتے جس پر خود انہیں یقین ہوتا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ضمانتی تھے تو کاش! وہ نوازشریف کو بھی پاکستان واپس آنے کا کہتے؟،شہبازشریف نے ایل این جی پلانٹ پربڑی بات کی تو پوچھنا یہ ہے کہ اگر یہ اتنے ہی سستے پلانٹس تھے تو ان کو قانون میں ترامیم کیوں کرنا پڑیں؟

Facebook Comments