اتوار 19 مئی 2024

پاکستان میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) عوام کی جانب سے ویکسین لگوانے میں پھرتی دکھائی گئی تو حکومت سست ہوگئی۔ ملک میں کورونا ویکسین کا بحران پیدا ہوگیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق لاہور، کراچی اور پشاور سمیت ملک کے اکثر شہروں میں کورونا ویکسین کا بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ ویکسین نہ ہونے کے باعث ویکسین کی جو خوراکیں دوسری ڈوز کیلئے رکھی گئی تھیں وہ بھی پہلی بار آنے والوں کو لگائی جا رہی ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر دوسری ڈوز میں تاخیر ہوئی تو پہلی ڈوز کا اثر ختم ہوسکتا ہے۔

قومی وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کی قلت کی ذمہ داری وفاق کی نہیں صوبوں کی ہے کیونکہ ویکسین کی ترسیل صوبوں نے کرنی ہوتی ہے۔

 دوسری جانب وفاقی حکومت نے فوری طور پر ویکسین کی پونے تین کروڑ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سائنو فارم کی دو کروڑ 30 لاکھ، سائنو ویک کی 25 لاکھ اور کین سائنو کی 20 لاکھ خوراکیں چین سے خریدی جائیں گی۔

Facebook Comments