پیر 20 مئی 2024

ہربچے کو تعلیم کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(دھرتی نیوز) پنجا ب حکومت کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر بچے کو بہتر تعلیم کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی حکومت کا منشور ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قوم سے کمٹمنٹ ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی طور پر 442ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ گزشتہ بجٹ کی نسبت تعلیم کے بجٹ میں 51 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک اور پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کے بچے اور نوجوان بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر گالی و بدکلامی کو پنجاب کا کلچر کہنے والے غیرت و اخلاقیات سے عاری سیاستدانوں کی غلامی سے آزاد ہونگے۔

انکا کہناتھا کہ مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی قوم سے کمٹمنٹ ہے۔

Facebook Comments