پیر 20 مئی 2024

کسی کو مارا مُکا تو کبھی ٹوٹی خود کی ٹانگ ۔۔ جانیں 51 سالہ فردوس عاشق اعوان کے شوہر اور ان سے متعلق چند دلچسپ باتیں جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

مُشیِر اطلاعات پنجاب وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان جن کے نام اور کام سے سب ہی واقف ہیں۔ فردوس صاحبہ جو کہ ” آپا ‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ ان کا شمار ان پاکستانی سیاست دان خواتین میں ہوتا ہے جو ہمیشہ اپنے کام کو بھرپور محنت اور حوصلے کے ساتھ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ چاہے وزارت ہو یا گھر داری فردوس آپا ہیں سب پہ بھاری کیونکہ یہ رکھتی ہیں یقین ایمانداری پر۔

آئے روز مختلف حکومتی وزراء و دیگر سیاستدانوں کی کرپشن کے حوالے سے کچھ باتیں سنتے رہتے ہیں، مگر فردوس عاشق اعوان صاحبہ سے متعلق آج تک ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کو کبھی ان کے شوہر یا بچوں کے ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا ہے۔ وکی پیڈیا اور سیاست ڈاک کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے 2 بچے ہیں جن کے نام ابرار عاشق اور عثمان عاشق ہیں۔ ان کے شوہر کا نام ملک امجد اعوان ہے۔ جن کے ساتھ فردوس عاشق اعوان کی کوئی بھی تصویر میڈیا پر نظر نہیں آتی ہے، البتہ ان کے شوہر ایک بڑے بزنس مین ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کی ٹانگ 2011 میں ایک کار حادثے میں ٹوٹ گئی تھی، مگر پھر بھی انہوں نے اپنی سیاسی و سماجی سرگرمیاں پوری ذمہ داری سے ادا کی تھیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1990 میں سوسائٹی برائے ہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسچینج کی بنیاد رکھ کر کیا تھا جس کے بعد 2002 میں وہ مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئیں تھیں پھر 30 مئی 2017 کو انہوں نے تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی جس کے بعد ان کو مختلف وزارتیں دی گئیں مگر اب یہ مُشیِر اطلاعات پنجاب ہیں۔

انہوں نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج فار ویمن سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل جبکہ ہسپتال انتظامی امور کی ڈگری ساؤتھ اٹلانٹک یونیورسٹی امریکہ سے حاصل کی۔ پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ یہ کھیلوں میں بھی خوب دلچسپی رکھتی ہیں۔ کبھی فٹ بال تو کبھی ہاکی اور کرکٹ کھیلتی نظر آتی ہیں۔

کبھی یہ کسی وزیر کو ڈانٹ بھی دیتی ہیں اور کبھی کسی وزیر کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کرتی نظر آتی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کی زندگی چیلنجز سے بھرپور ہے اور یہ ہر چیلنج کو بخوبی پورا کرتی نظر آتی ہیں۔

Facebook Comments