پیر 20 مئی 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی یوم پناہ گزین پر اہم پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر جار ی کئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں مہاجرین کے تحفظ کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔

 دھرتی نیوز  کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان آج عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر عالمی برادری کے ساتھ کھڑ ا ہے،کورونا کے عوامی صحت، سماجی و معاشی چیلنجز کے پس منظر میں یہ دن منایا جارہا ہے،موجود ہ چیلنجز نے بوجہ تشدد، تنازعات اور بے گھر افراد کی مشکلات بڑھا د یں ہیں۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مزید غیر قانونی اقدامات سے عالمی برادری کو خبردار کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ یہ دن تنازعات کے شکار امور کا جائزہ لے کر ان کی روک تھام کا پیغام دیتا ہے،ہمیں امن میں سرمایا کاری اور تنازعات کو روکنے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے چار دہائیوں سے زیادہ پناہ گزینوں کا تحفظ کرکے مثال قائم کی ہے،پاکستانی قوم نے مہاجرین سے سخاوت، یکجہتی اور ہمدردی کی مثالی اقدار کا مظاہر ہ کیا ہے۔

Facebook Comments