جمعرات 09 مئی 2024

ایف آئی اے میں پیشی، شہبازشریف آدھے گھنٹے کی تفتیش کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر جانے لگے تو ٹیم نے روک لیا ، پھر کیا ہوا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (دھرتی نیوز)ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں آج ایف آئی اے کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے جس دوران ان سے پانچ رکنی ٹیم نے ایک گھنٹے تک تفتیش کی ۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر پنجاب زون 1 ڈاکٹر رضوان نے شہباز شریف سے تفتیش کرنے والی ٹیم کی سربراہی کی۔ایف آئی اے نے شہباز شریف کو شوگر سکینڈل میں تحقیقات کیلئے بلایا تھا، شہباز شریف تقریباً 1 گھنٹہ ایف آئی اے کے دفتر میں موجود رہے۔ذرائع نے بتایا کہ آدھے گھنٹے کی تفتیش کے بعد شہباز شریف ایف آئی اے کے دفتر سے نکل گئے اور اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے تو ایف آئی اے حکام نے انہیں دوبارہ بلا لیا۔ ایف آئی اے حکام نے شہباز شریف سے مزید آدھے گھنٹے تک تفتیش کی جس کے بعد انہیں جانے دیا گیا۔

 ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے اس دوران شہباز شریف سے مختلف سوالات کیئے۔اس سے قبل میاں شہباز شریف لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہوئے تو مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ایف آئی اے کے دفتر کے قریب لگے کیمپ پر نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔

شہباز شریف کی آمد کے موقع پر کیمپ میں نون لیگ سے تعلق رکھنے والی خواتین کارکنوں کی جانب سے بھی اپنے قائد کے حق میں نعرے بلند کیئے گئے۔

Facebook Comments