پیر 20 مئی 2024

ن لیگ اور پیپلزپارٹی اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے خوفزدہ ہیں ، فواد چودھری

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کی ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے خوفزدہ ہیں ، شائد وہ جانتے ہیں اوور سیز پاکستانی وزیر اعظم پر اعتماد کرتے ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم ای وی ایم بنانے کی پوزیشن میں ہیں، چاہتے ہیں اگلے الیکشن سے پہلے ای وی ایم استعمال میں آئے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرے ، سپریم کورٹ طے کرے گی کیا قانون سے متصادم ہے ،ایک ہزار ارب کی ترسیلات زر بھیجنا اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار ہے ، اوور سیزپاکستانیوں کی ترسیلات زر نے ملک کو بدل کر رکھ دیا۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ہاو¿سنگ سوسائٹیز بڑھ گ رہی ہیں لیکن زیر زمین پانی کی سطح کم ہو رہی ہے ، کابینہ اجلاس میں سکھر الیکٹرک پاور کمنی کے سی ای او کی تعیناتی موخر کی گئی ، گندم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے گندم کی درآمد کی منظوری دی گئی ہے ، ہمارے ہاں گندم کی فصل تاریخی ہوئی مگر آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث گندم درآمد کرنا پڑ رہی ہے ، ممنوعہ اسلحہ کی اجازت کے حوالے سے منظوری موخر کر دی گئی ۔

Facebook Comments