پیر 20 مئی 2024

فواد چوہدری نے ملتان سلطانز کو پی ایس ایل جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا ، شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر ملتان سلطانز کو مبارک باد دیتے ہوئے کرکٹ شائقین کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ملتان سلطانز کو نیا چیمپئن بننے پر بہت مبارک ہو ، رضوان ،بابر اعظم اور پاکستانی ہیروزکے ساتھ ان تمام غیر ملکی ہیروز کا بھی شکریہ جنہوں نے کرکٹ کا یہ شاندار میلہ سجایا، اب اگلا میلہ سجنے کو ہے اور یہاں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل فوا د چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیا ن سیریز پاکستان میں نہیں دکھائی جا سکے گی کیونکہ کابینہ نے بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی منظوری نہیں دی تاہم اب وزیر اطلاعات نے براڈکاسٹنگ کا معاملہ حل کر لیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات پی ایس ایل سیزن چھ کا فائنل ابو اظہبی میں کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تاہم ملتان نے 47 رنز سے پشاور زلمی کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ۔

Facebook Comments