جمعرات 09 مئی 2024

جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے خبر دار کردیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) نے اسد عمر خبردار کیا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل صیح طریقے سے جاری نہ رہا تو جولائی میں عالمی وبا کی چوتھی لہر پاکستان میں آ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ این سی اوسی کے اجلاس میں کورونا وائر س کی صورتحا ل کا جائزہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر لیا گیا جس سے پتا چلاہے کہ ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے۔

 سربراہ این سی او سی نے عوا م سے اپیل کی کہ کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لئے ایس اوپیز پر عمل کیا جائے اور ویکسین کروائی جائے۔

Facebook Comments