پیر 20 مئی 2024

ہم نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا، وزیر اعظم کا امریکی ٹی وی کو انٹریو

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمنے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوشش کی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا، ریاستوں کے تعلقات ہمیشہ مشترکہ مفادات پر مبنی ہوتی ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ ہمیشہ قریبی تعلقات رہے ، ہم امریکا کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں ، پاکستان بائیس کروڑ آبادی والا ملک ہے ، بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات معمول پر آنے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، امید ہے مستقبل میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی ۔

Facebook Comments