پیر 20 مئی 2024

پاکستان کے جوہر ی پروگرام سے متعلق پالیسی میں تبدیلی ہو گی یانہیں؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم بیان جاری کردیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری پروگرام سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں کررہا، کون نہیں چاہے گاایک نیوکلیئرفری دنیاہو۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل بھارتی دارالحکومت دلی میں ایک بیٹھک ہوئی جس میں 14کشمیری رہنماو¿ں کومدعوکیاگیا لیکن حریت رہنماو¿ں کو دعوت دی گئی نہ وہ وہاں موجودتھے، ساڑھے3 گھنٹے کے اجلاس کاکوئی طے شدہ ایجنڈانہیں تھا، کل کے اجلاس میں سب نے اپنی گفتگوکی۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کل کے اجلاس میں اعتراف کیا کہ کشمیریوں کے دلوں میں دوری ہے اور وہ دلی سے بھی دور ہیں، مودی کے اس اعترا ف سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ گزشتہ دو سال کے اقدامات سے بھارت کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مودی کی شخصیت پر سوالات اٹھائے گئے، کشمیر میں حالات نارمل ہونے کاتاثریکسرمستردہوگیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کی قیادت میں ہونے والا کل کا اجلاس ناٹک تھا جس میں صرف گفتگو کی گئی اور کوئی حل نہیں نکالاگیا، مودی سرکار نے انٹرنیشنل لیول پر امیج بہتر بنانے کے لئے یہ میٹنگ رکھی،اجلاس میں کشمیری رہنماو¿ں نے 5اگست کے اقدامات واپس لینے کاکہا۔

 ان کاکہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کیساتھ کشمیری قیادت کی ملاقات بے نتیجہ رہی، مسئلہ کشمیرعوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیئے،5اگست کے اقدامات واپس لینے سے ہی کشمیر کے حالات نارمل ہوسکتے ہیں،کشمیری پراپرٹی رائٹس کاتحفظ چاہتے ہیں،کشمیری تحفظ چاہتے ہیں ،جغرافیائی تبدیلی قبول نہیں کررہے۔

Facebook Comments