پیر 20 مئی 2024

ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے یاپولیٹیکل؟وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم سوال اٹھادیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کا کہنا ہے کہ اس بات کا تعین کرنا ہو گا کہ تعین کرناہوگافنا نشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) تکنیکی فورم ہے یاپولیٹیکل؟،دیکھناہوگااس فورم کوسیاسی مقاصدکیلئے تواستعمال نہیں کیاجارہا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق شا ہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہہم نے ایف اے ٹی ایف کے27 میں سے 26 نکات پر مکمل عملدرآمدکرلیا،27 ویں نکتے پربھی کافی حدتک پیشرفت ہوچکی لیکن اب پاکستان کوگرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بنتی، بعض قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کے سرپرتلو ارلٹکتی رہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مفادکوپیش نظررکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے، ہمارامفادہے کہ منی لانڈرنگ نہیں ہونی چاہیے،دہشتگردوں کی مالی معاونت کاتدارک کرناہے،جوبات پاکستان کے مفادمیں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔

Facebook Comments