پیر 20 مئی 2024

افغانستان سے متعلق اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم نے امریکاکیساتھ نئے تعلقات کی جہت بیان کی، امریکاسے تجارت اپنے طریقے سے کرناچاہتے ہیں۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان افغانیوں کی مدد کرناچاہتا ہے،وزیراعظم نے افغانستان کے استحکام کے لیے پاکستان کی پوزیشن واضح کی ہے،افغانستان کا حل اس انداز سے نکلنا چاہیے کہ تمام متحارب دھڑے شامل ہوں ،ہم نے افغان طالبان کو پہلے امریکہ اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر کے 90 فیصد علاقے پر ہم باڑ لگا چکے ہیں،افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستا ن موثر کردار ادا کررہا ہے ،وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ افغانستان میں جنگی فتوحات کے اعلانات شروع ہوئے تو سرحد سیل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور امریکا دنیا کی دوبڑی اقتصادی طاقتیں ہیں، آج بھی پاکستان چین اور امریکا کے درمیا ن تناو کم کرنے کے لئے تیار ہے، پاکستان نے 1970میں چین امریکا تعلقات میں اہم کردار ادا کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر امید کا اظہار کیاہے،وزیراعظم نے کہا ہے مستقبل میں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔

Facebook Comments